17 جون، 2009، 11:32 AM

پاکستان

پاکستانی سکیورٹی فورسز کی طرف سے طالبان شرپسند رہنما بیت اللہ محسود کے ٹھکانوں پر گولہ باری

پاکستانی سکیورٹی فورسز کی طرف سے طالبان شرپسند رہنما بیت اللہ محسود کے ٹھکانوں پر گولہ باری

پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں بیت اللہ محسود کے ٹھکانوں پر بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع‏ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں بیت اللہ محسود کے ٹھکانوں پر بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے کوٹ کئی، اسپن کئی، رغزئی، سرہ روغہ سمیت دیگر علاقوں میں بیت اللہ محسود کے ٹھکانوں پر بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں بیت اللہ محسود کے50سے زائد ٹھکانے موجود ہیں۔ ادھرمکین، لدھا اور ملحقہ علاقوں پر صبح سے ہی3امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں بھی دیکھی گئیں۔

 

News ID 898118

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha